مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب کا اضافہ ہوا
مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب کا اضافہ ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر چار ارب ڈالر سے زیادہ کی اشیائے خورونوش درآمد کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 237 ارب روپے زیادہ ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔ علاوہ ازیں 48 کروڑ ڈالر کی گاڑیاں درآمد کی گئیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ سات ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے بھاری ذخائر دریافت

اسی طرح موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر اورپیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

Related Posts