مولانا صاحب 27 اکتوبرکو احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی کریں، وزیرخارجہ شاہ محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا صاحب 27 اکتوبرکو احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی کریں، وزیرخارجہ شاہ محمود
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کاحق ہےمگر27 اکتوبر مناسب نہیں، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کاحق ہےمگر27 اکتوبر مناسب نہیں، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کی حب الوطنی اور ان کے کشمیر سے لگاؤ پرکوئی شک نہیں ہے مگر اس تاریخ کو احتجاج کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے سری نگر پر یلغار کی اور مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، ہر سال پوری کشمیری قوم اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اس تاریخ کوکسی اور مقصد کے لیے استعمال کریں گے تو اس سے نقصان پہنچے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ 27اکتوبر ہندوستان کی یلغار،کشمیریوں کے حقوق سے منسوب ہے، بحیثیت دینی و قومی رہنما مولانا صاحب فیصلے پر نظرثانی کریں مولانا فضل الرحمان نے اگر 27 اکتوبر کے دن احتجاج کیا تو اس سے بھارتی بیانیے کو تقویت ملے گی اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں وہ باتوں کو سمجھتے ہیں، احتجاج ان کا جمہوری حق ہے اور وہ فیصلوں میں آزاد ہیں لیکن میری ان سے گزارش ہے کہ 27 اکتوبر کا دن احتجاج کے لیے مناسب نہیں، اس پر نظرثانی فرمائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیر سیل کے متفقہ فیصلے سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھیج رہے ہیں اور تجویز دے رہے ہیں کہ 27 اکتوبر کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ منایا جائے اور بھارت کی یلغار، ناجائز قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں۔

واضح رہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 27 اکتوبر کے دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں تو اسی دن کشمیر سے اظہاریکجہتی کے ساتھ پورے ملک سے مارچ شروع ہو گا۔

Related Posts