پاکستان اورسعودی عرب کا دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi discusses bilateral issues with Saudi counterpart

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود سے نایجر کے شہر نیامی میں او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے توانائی ،معیشت اور تجارت کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ دونوں فریقوں کے مابین جلد ہی اس سلسلے میں وفود کا تبادلہ ہوگا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور ، کثیر جہتی تعاون اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی ، گہرے اور دیرپا تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے جی 20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات بہت گہرے اور دیرینہ ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی لہر علاقائی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی اصولی حمایت پر اپنے سعودی ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Posts