شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو لائن آف کنٹرول پرکشیدگی سے آگاہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi apprises UN Security Council of grave situation in IoK

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے ہندوستان کے غیرقانونی اقدامات اور ہندوستان کے متشدد اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرہ سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دہشت گردی کے ایک نئے باب آغاز کیا ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک آٹھ ملین کشمیریوں کو غیر انسانی فوجی محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے خط میں کشمیر میں مسلمان اکثریت سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی میں کو ختم کروانے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہندو برادری کا اسلام آباد میں بھارتی مشن کے سامنے دھرنا

انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی ہے جس میں عام شہریوں کی آبادی اور علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts