عالمی برادری افغان عوام سے غیر مشروط بنیادوں پر تعاون کرے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری افغان عوام سے غیر مشروط بنیادوں پر تعاون کرے۔شاہ محمود قریشی
عالمی برادری افغان عوام سے غیر مشروط بنیادوں پر تعاون کرے۔شاہ محمود قریشی

نیو یارک: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی برادری کی جانب سے کی جانے والی مدد غیر مشروط ہونی چاہئے کیونکہ افغانستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرینڈی سے جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ اس دوران وزیر خارجہ نے افغانستان میں ترقیاتی شراکت داری کی تجدید اور عوام کی غیر مشروط امداد پر زور دیا۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کیلئے انسانی ہمدردی پر مبنی کاریڈور کا آغاز کرنا ہوگا تاکہ ان تک امدادی سامان اور اشیاء پہنچائی جاسکیں جس کیلئے زمینی اور فضائی دونوں طرح کے راستے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

افغانستان میں قیامِ امن اور معاشی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کے ساتھ معاشی و سیاسی دونوں طرح کا تعاون کرنا ہوگا جبکہ اقوامِ متحدہ نے پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کیلئے ہمیں مدد فراہم کی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کی میزبانی کیلئے کیے گئے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھی افغانستان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا اور بلا تعطل غریب اور مفلوک الحال عوام سے غیر مشروط تعاون کرنا ہوگا۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ہائی کمشنر فلپو گریندی نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں افغان قوم کی ہر ممکن مدد کی اور مہاجرین کی نہیں، بلکہ نسلوں کی میزبانی کی۔ انہوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے دورۂ کابل، مزار شریف اور اسلام آباد سے آگاہ کیا جس کا مقصد افغانستان کی مدد کیلئے اقوامِ متحدہ کے اقدامات کو تقویت پہنچانا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے بھارت ہو سکتا ہے۔وزیرخارجہ

Related Posts