شاہ محمود قریشی کاملتان میں احساس کفالت سینٹر کا اچانک دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM pays surprise visit to Ehsaas Kafalat Centers in Multan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز ملتان میں قائم احساس کفالت سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور مستحقین کی امداد کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا اس موقع کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن سے متاثر ہونیوالوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ملتان میں کفالت مراکز کے اچانک دورے کے موقع پر کہی اور مرکز میں نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں لوگوں کو معاشی مدد فراہم کرنے کے لئے  10اعشاریہ 25 ملین مستحق خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملتان کے رہائشیوں میں بغیر کسی تفریق کے 1.3 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔عثمان ڈار

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونیوالوں کیلئے وزیراعظم عمران خان نے نقد امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں مستحقین کو نقد امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts