سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خیبر پختونخوا میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five terrorists killed, arms seized in KP, says ISPR

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک بھر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز ملک کے مختلف علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جاری آپریشنز میں درجنوں دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا جاچکا ہے۔

افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں جاری آپریشنز دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں افواج پاکستان کے افسران سمیت کئی جوان جان شہادت نوش کرچکے ہیں تاہم مسلح افواج قربانیوں کے باوجود دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

Related Posts