پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5ریسٹورنٹس سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five restaurants sealed in Karachi over violation of SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور :خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریک ڈاؤن جاری ،5 سے زیادہ ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

پشاور کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے نمک منڈی پشاور میں کورونا وائرس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور حاجی حیات شنواری ٹکہ ، باچا شنواری ٹکہ ، ریڈی گل شنواری ٹکہ، تھانیدار ٹکہ اور نمک منڈی ریستوران کوسیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق کارروائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی گئی جبکہ متعددا فراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے 4 ہوٹل سیل کردئیے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ پاکستان نے مسلسل دوسرے دن بھی ایک ہزار ایک سو سے زیادہ نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 336260 ہوگئی۔

Related Posts