بھارت کالاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،5 دہشت گردپکڑے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five India-funded terrorists arrested in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :سیکورٹی فورسز نے بھارتی دہشت گردی کے ایک اور منصوبے کا پردہ فاش کردیا ، لاہور کے شاہدرہ علاقے میں پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے پنجاب سول سیکریٹریٹ اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا،ملزمان سے اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور بھارتی کرنسی کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے ۔

ملزمان کے موبائل فون سے اہم عمارتوں کی تصاویر ملی ہیں۔ ان سب کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہوں نے جلال آباد میں افغان انٹلیجنس آفیسر سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، ظلم و ستم، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوجی جارحیت سے توجہ ہٹانا ہے۔

ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر پلوامہ ڈرامے کی طرز پر بھارتی حکومت ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

قبل ازیں 2016ء میں بھی بھارتی حکومت ناکام سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کرچکی ہے جس پر اسے ہزیمت اٹھانا پڑی اور گزشتہ برس 26 فروری کو بھارت نے پاکستان کے خلاف ناکام عسکری آپریشن کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید

ہندوستان ایک بار پھر بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے جس پر مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔

Related Posts