زیادہ مچھلی کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے۔ماہرین نے خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ مچھلی کھانے سے میلانوما ہوسکتا ہے جو کینسر کی ایک قسم ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ مچھلی کھانے کے متعلق تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے کینسر کاز اینڈ کنٹرول میں شائع کردئیے گئے۔ محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ مچھلی کھانا جس میں ٹیونا اور تلے بغیر کھائی جانے والی مچھلی شامل ہیں، کینسر کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایپل کا بھارت میں آئی فون 14 بنانے کا منصوبہ

محققین کا کہنا ہے کہ جلدی کینسر کی سب سے سنگین قسم میلانوما امریکا میں پانچویں سب سے عام پائی جانے والی سرطان کی قسم ہے جبکہ میلانوما پر کی گئی گزشتہ تمام تر تحقیقات کے نتائج متضاد رہے ہیں۔ نئے مطالعے کے نتائج سے کینسر کی روک تھام کی راہ ہموار ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق کیلئے 4 لاکھ 91 ہزار 367 افراد کی مہیا کردہ معلومات کا تجزیہ ہوا جنہیں 1995 سے 1996 کے دوران مطالعے میں شامل کیا گیا جس کا مقصد مچھلی کے استعمال اور میلانوما کے خدشے کے مابین تعلق کی وضاحت کرنا تھا۔ 

عموماً سفید فام لوگوں میں ہر 38 میں سے 1 جبکہ سیاہ فام افراد میں ہر 1000 میں سے1 کو میلانوما ہوجانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ براؤن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو اوسطاً 42 اعشاریہ 8 گرام مچھلی روزانہ کھاتے ہیں، ان میں کینسر سے مرجانے کا خدشہ 22فیصد زائد ہوتا ہے۔

Related Posts