واشنگٹن:امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چائنا وائرس یعنی کروناوائرس سے متاثرہ ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جو حال ہی میں چین سے سفرکرکے واپس آیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بیان دیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سپاٹل میں ایک شخص میں پایا گیا جو حال ہی میں چین سے آیا ہے ۔
مریض نے واشنگٹن ریاست کے ایک ہسپتال میں اپنے علاج کیلئے رابطہ کیا تھا جہاں ان کے مرض کی تشخیص اور علاج ہوا۔ اس وائرس کے نمونوں کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا گیاجہاں ان پر تحقیق کی گئی۔
مزید پڑھیں:ماہرین نے ڈینگی وائرس سے متاثر نہ ہونے والے مچھر تیار کرلیے