کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر کمال پٹرول پمپ کے سامنے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو کر جاں بحق ہوا جس کی شناخت راشد ولد اشتیاق کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق راشد ولد اشتیاق کی عمر 38 سال تھی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل عوام نے اورنگی کی دونوں اطراف کی سڑکیں احتجاج کے دوران ٹریفک کیلئے بند کردیں۔

مظاہرہ کرنے والے عوام ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مشعل عوام سے مذاکرات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ چکرا گوٹھ کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقہ چکراگوٹھ میں فائرنگ، 2 نوجوان ہلاک، ملزمان فرار

Related Posts