نیو کراچی، ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جامع مسجد کا پیش امام جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ شہری جاں بحق
کراچی، ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ شہری جاں بحق

نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں جامع مسجد محمد کے پیش امام جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقتول کو اذانِ فجر کے دوران عقب سے 2 گولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد محمد کے پیش امام کو آج صبح کے وقت قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 2 شہری حادثات میں ہلاک، ایک شخص فائرنگ سے زخمی

اسلام آباد، تھانہ سہالہ کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد جامع مسجد محمد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان کے دوران شہید کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

مقتول کی میت چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 55سالہ ویال خان ولد عالم خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو عقب سے پیٹ پر 2 گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مقتول کے والد اور بیٹے کا بیان لے لیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتول پیش امام کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت والد اور بیٹے کے سپرد کردی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ضلع ملیر میں شادی کی تقریب میں مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتار افراد کو چھڑانے کیلئے مشتعل باراتیوں نے تھانے پر حملہ کردیا۔

شہرِ قائد میں گزشتہ ماہ بااثر خاتون کے بھائی کی شادی میں  ہوائی فائرنگ کی گئی۔ گرفتار افراد کو چھڑانے کیلئے مشتعل باراتیوں نے تھانے پر حملہ کیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ایس پی کے دفتر کے قریب شادی کی تقریب ہورہی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بااثر خاتون شکیلہ اپنے آپ کو پی پی پی کا علاقائی رہنما بتایا۔ ہوائی فائرنگ کے باعث پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا جنہیں ایس پی آفس لایا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو چھڑانے کیلئے 50سے 60 باراتیوں نے ایس پی آفس پر دھاوا بول دیا۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، گرفتارافرادچھڑانے کیلئے تھانے پرحملہ

Related Posts