صوبہ سندھ میں ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ہونے والی آتشزدگی نے متاثرین کو غموں سے نڈھال کردیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ متاثرین نے گزشتہ شب کھلے آسمان تلے گزار دی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں کا سامان، اناج اور بوریا بستر سب آگ نے جلا دیا۔ سونے کیلئے سر پر کھلے آسمان کے سوا کوئی چھت نہیں اور کھانے کیلئے خوراک اور پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں 9 معصوم بچے آگ کی نذر ہو گئے۔سیکڑوں خاندان غم کی تصویر بن گئے۔
راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی