کراچی کی 2 بڑی مارکیٹس کوآپریٹیو مارکیٹ صدر اور وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے واقعات سامنے آنے کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع دو بڑی مارکیٹس میں حال ہی میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا۔ درجنوں دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
کراچی، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 50 دکانیں جل گئیں
صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا
کمشنر کراچی کو کروڑوں کا سامان جل جانے کے بعد ٹاسک فورس قائم کرنے کا خیال آگیا۔ فائر سیفٹی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فائر سیفٹی کیلئے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے جس کا مقصد شہر بھر میں آگ لگنے کے واقعات پر قابو پانا ہے۔
آج سے 4 روز قبل 20 نومبر کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر کمشنر کراچی کے دستخط موجود ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے۔
آگ سے حفاظت کیلئے قائم ٹاسک فورس کے دیگر اراکین میں میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی، کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز، چیف فائر آفیسر اور دیگر شامل ہوں گے۔
مذکورہ ٹاسک فورس میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے نمائندگان بھی شامل کر لیے گئے۔ کمیٹی کا کام فائر سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔