قادر مندوخیل سے جھگڑا، فردوس عاشق اعوان سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قادر مندوخیل سے جھگڑا، فردوس عاشق اعوان سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں
قادر مندوخیل سے جھگڑا، فردوس عاشق اعوان سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور دھواں دھار جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان عوامی شخصیت ہونے کے حواے سے کبھی بائیک چلا کر، کبھی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی کلاس لے کر، کبھی کرکٹ کھیل کر تو کبھی جوڈوکراٹے کا شاندار مظاہرہ کرکے عوام کی نظروں میں رہتی ہیں، جس سے عوام کافی محظوظ ہوتے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر خان سے تلخ و تند جملوں کا تبادلہ کیا اور کہا کہ پی پی پی رہنما نے میرے والد کو گالیاں دیں جبکہ ایسے شخص کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

https://twitter.com/Zohaib_Kibzai1/status/1402738011872321536

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھتے اور قادر خان مندوخیل کا گریبان پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ معاونِ خصوصی نے رکنِ قومی اسمبلی کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر میمز بنانا شروع کردیں۔ 

https://twitter.com/SanaullahMahsod/status/1402846182863519751

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے مابین ٹی وی ٹاک شو کے دوران شدید تلخ کلامی اور گالی گلوچ ہوئی۔

معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام کل تک میں گزشتہ روز معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان گفتگو کے دوران اپنی نشست چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوئیں اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے کا گریبان پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: قادرمندوخیل اور فردوس اعوان میں گالی گلوچ، تھپڑوں کی بارش

Related Posts