وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب اور ایران سنگ میل ثابت ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب اور ایران سنگ میل ثابت ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب اور ایران سنگ میل ثابت ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

 معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ سنگ میل ثابت ہوں گے جبکہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم برادر ممالک ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے دورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے جبکہ  امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ ایران و سعودی عرب کے دوران  تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ وزیراعظم دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر ایک مدبر رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں امن لائے گا، فردوس عاشق اعوان

Related Posts