بھارت نے شہریت بل سے انسانی حقوق قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے شہریت بل سے انسانی حقوق قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔فردوس عاشق اعوان
بھارت نے شہریت بل سے انسانی حقوق قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ متنازعہ شہریت بل کے ذریعے بھارت نے انسانی حقوق پر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز ایک طرف دنیا عالمی یومِ انسانی حقوق منانے میں مصروف تھی تو دوسری طرف بھارت شہریت بل سے انسانی حقوق کے قوانین کی سرعام دھجیاں اڑا رہاتھا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے متنازعہ بھارتی شہریت بل منظوری کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اقدام فاشسٹ مودی کی اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  بھارت کی نریندر مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا عمل گاندھی کے نظریے کو دفن کرتا ہے جبکہ اس سے قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہرِ تصدیق ثبت ہوتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اوربھارتی سیکولرازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کرچکا ہے۔یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندوتوا سوچ پورے خطے پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش اور ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری دشمنِ انسانیت کرفیو کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری  انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں اور متنازعہ بھارتی قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح  نئے پاکستان میں  ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ثبوت ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2 روز قبل نسٹ میں پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: ٹیک زون کا افتتاح ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts