جدید تقاضوں کے مطابق میڈیا کی استعداد کا ر میں اضافہ ناگریز ہے، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq awan media
firdous ashiq awan media

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق میڈیا کی استعداد کا ر میں اضافہ ناگریز ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوانانہوں نے کہاکہ دور جدید میں میڈیا کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ، میڈیا لمحہ بہ لمحہ اہم خبریں نشر کرتا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق میڈیا کی استعداد کا ر میں اضافہ ناگریز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نجی ٹی وی چینلز کی تعداد خطے کے دیگر ملکوں سے کافی زیادہ ہے، پیمرا ٹی وی چینلز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا، موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، قانون میں سقم پارلیمنٹ درست کررہی ہے، فردوس عاشق

انہوں نے کہاکہ شعبہ ذرائع ابلاغ کے طلبا کو انفارمیشن سروس اکیڈمی میں مدعو کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی قومی سلامتی کے امور کی حساسیت سے واقفیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریٹنگ کیلئے چینلز اہم معاملات میں قیاس آرائی کا سہارا لیتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ میڈیا میں ریٹنگ کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔

Related Posts