ن لیگ کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہے جس نے پی پی پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی سازشوں میں ن لیگ بھی شراکت دار بن گئی، سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑا جارہا ہے۔

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے پی پی پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا جو ملک سے باہر بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں پر توپیں چلا رہے ہیں۔ ن لیگ کے نزدیک جمہوریت کا مطلب اقتدار کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان حشر تک قائم و دائم رہے گا جس کے 22 کروڑ شہری ملک کی قومی سلامتی کے امین ہیں۔ ن لیگ کی اداروں کے خلاف کھلم کھلا بیان بازی ان کی اپنی صفوں میں انتشار کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ سیاسی جماعت کی بجائے ایک شاہی خاندان کے غلاموں کی انجمن نظر آتی ہے جو ڈرامے بازی سے عوام کو نسل در نسل بے وقوف بناتے رہے۔ اب عوام ن لیگیوں کے ہاتھوں مزید بے وقوف نہیں بنیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز سامنے آگئے

Related Posts