دہشت گرد ناکام، اسٹاک مارکیٹ پر حملے کا مقدمہ درج، کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گرد ناکام، اسٹاک مارکیٹ پر حملے کا مقدمہ درج، کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں
دہشت گرد ناکام، اسٹاک مارکیٹ پر حملے کا مقدمہ درج، کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام ہو گئے، بلڈنگ پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کا مقدمہ آج درج کر لیا گیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔

ایس ایچ او میٹھا در تھانہ کی مدعیت میں دہشت گردوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں دھماکہ خیزمواد کے ایکٹ اور سندھ اسلحہ ایکٹ، دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل کے ساتھ ساتھ پولیس مقابلے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی سول لائنز میں مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کی تلاش کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ جہنم واصل کیے گئے دہشت گردوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے میں رکھی گئی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز، چشم دید گواہان اور دیگر ذرائع سے واقعے کے ہر پہلو پر تفتیش شروع کردی ہے تاکہ آئندہ بھی ایسی کسی واردات کو ناکام بنایا جاسکے جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

کاروباری برادری کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ سماجی فاصلے کی پابندیوں کے تحت کاروبار جاری ہے جبکہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا اور چاروں حملہ آور ہلاک کردئیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے باعث 7 افراد جاں بحق  ہو گئے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز جائے وقوعہ پر تقریباً 1 گھنٹے تک  حملہ آوروں سے مقابلے میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

Related Posts