کراچی میں پولیس کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پولیس کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
کراچی میں پولیس کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی میں پولیس کو گالیاں اور دھمکیاں دے کر فرار ہونے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شہرِ قائد کےعلاقے ڈیفنس میں  گزشتہ روز سگنل توڑنے والی خاتون نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ٹریفک پولیس اہلکار کوگالیاں اوردھمکیاں دی اور شیشہ چڑھاکر فرار ہوگئی جس کے بعد اس  واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو کے مطابق کراچی میں سگنل توڑنے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون کو روکا جس نے بد تمیزی شروع کردی اور تعاون کرنے کی بجائے کسی سے فون پر بات چیت شروع کرکے رعب جھاڑنے کی کوشش کی۔

ڈیفنس کے علاقے خیابانِ شہباز کا سگنل توڑنے والی خاتون کی سفید رنگ کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر لیا گیا جس کے بعد اس کا چالان کاٹ کر درج پتے پر بھیج دیا گیا ہے۔

خاتون کے خلاف درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں جن کے تحت خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی، پولیس کے روکنے پر خاتون نے انتہائی نازیبا الفاظ کہے، سیکشن افسر کے پہنچنے پرخاتون نے دونوں افسران و اہلکاروں کو گندی گالیاں دیں۔

سوشل میڈیا پرگزشتہ روز وائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار خاتون کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ کا چالان ہو گا۔ ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ میرا نام نواز ہے اور آپ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سگنل توڑنےوالی خاتون کی پولیس اہلکارکےساتھ بدتمیزی

Related Posts