معاشی استحکام کی پالیسیوں اور زرعی شعبے میں اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئے گی، وزارت خزانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan economy
pakistan economy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کی پالیسیوں اور زرعی شعبے میں اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ سازگار موسم اور وفاقی اور صوبائی سطح پر کڑی نگرانی سے بھی آنے والے دنوں میں مہنگائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ مون سون سے پہلے بارشیں، سردی اور دھند کی شدت، سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے سے فوڈ انفلیشن بڑھی تاہم موسم میں بہتری اور ٹماٹر، پیاز اور آلو کی بہتر پیداوار سے مہنگائی کا دباؤ کم ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ بین الاقوامی منڈی میں پام آئل، سویا بین آئل اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر 19 سے لیکر اب تک پام آئل کی قیمت میں 43اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا،سویا بین آئل 12اعشاریہ 8 فیصد، خام تیل کی قیمت میں 16اعشاریہ 6فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر خزانے میں گنجائش ہے تو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔اسد عمر

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے،کمزور طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ بنیادی اشیاء کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو 7ارب سبسڈی دی گئی ہے۔

300یونٹ سے کم بجلی صارفین کیلئے 141ارب سبسڈی کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کیلئے مختص رقم کو 100ارب سے بڑھا کر 190ارب کردیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ یکم فروری سے کفالت پروگرام کے تحت 45لاکھ خاندانوں کو ماہانہ 2ہزار روپے دئے جائیں گے،گندم کی قیمت میں استحکام کیلئے 3لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Posts