اگر خزانے میں گنجائش ہے تو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCC to announce lockdown strategy for fight against virus: Asad Umar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر قومی خزانے میں گنجائش ہے تو اس کو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ  بندی اسد عمر نے کہا کہ امید ہے جو اخباری خبریں پارلیمنٹ کے ارکان کی تنخواہ بڑھانے اور سینیٹ کی قرارداد پر آرہی ہیں، درست نہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ان حالات میں بالکل بھی مناسب نہیں کہ عوامی نمائندے اپنی مراعات میں اضافہ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت بہتر ہوگی اورمہنگائی میں کمی ہوگی،حکومت شرح سودمیں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

گزشتہ ماہ ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا  کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں بڑے منصوبے شروع کرے گی۔

اسدعمرنے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بلاامتیازسہولتیں فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران مہنگائی میں کمی ہوگی۔ اسد عمر

Related Posts