فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سیکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں: مونس الٰہی

کروشیا کو گزشتہ روز پہلے کواٹر فائنل میں برازیل کا چیلنج درپیش تھا، جس میں برازیلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم پنلٹی ککس پر کروشیا نے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جہاں انکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائی ہیں اور ہر کوئی مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دیتا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل قطر نے شائقین کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے قطری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

Related Posts