فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟
فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیفا ورلڈکپ 2022 کے آغاز میں اب صرف ایک مہینہ ہی باقی رہ گیا ہے، عالمی ایونٹ قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

فٹ بال کے مداح بے صبری سے ورلڈکپ کا انتظار کرتے ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی عالمی چیمپئن کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیتے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ اس بار فیفا ورلڈکپ کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

فیفا ورلڈ کپ 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022، قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، 32 ٹیموں کو چارچار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔ فیفاورلڈکپ 2022 مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔

2002 میں کوریا اور جاپان میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا دوسرا ایشیائی ملک بھی ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کونسی 8 ٹیمیں پہنچیں گی؟

فیفا ورلڈکپ 2022 کے حوالے سے کیے گئے مختلف آن لائن سروے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں یہ 8 ٹیمیں ہونگی۔

1. برازیل

2. ارجنٹائن

3. فرانس

4. بیلجیم

5. اسپین

6. جرمنی

7. انگلینڈ

8. کروشیا

یہ بھی پڑھیں: کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں پہنچیں گی؟

ماہرین کے مطابق سیمی فائنل میں یہ 4 ٹیمیں پہنچیں گی:

1. برازیل

2. انگلینڈ

3. فرانس

4. ارجنٹائن

آیئے اِن 4 ٹیموں کی خصوصیات کے بارے میں جانتے ہیں؟

برازیل

برازیل کا نام جب بھی فٹ بال میں لیا جاتا ہے تو ذہن میں چیمپئن کا لفظ آتا ہے کیونکہ یہ واحد ٹیم ہے جس نے فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتی ہیں۔ اس سال برازیل کے تمام ہی کھلاڑی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں اور ایسا کہا جارہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 میں برازیل اپنی کارگردگی سے سب کو حیران کردیگی۔

ارجنٹائن

ارجنٹائن کو بھی بہترین ٹیم کہا جارہا ہے، ارجنٹائن نے 2021 میں کوپا امریکا کپ کے فائنل میں برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ارجنٹائی کی موجودہ ٹیم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ٹیم شاید ایک دہائی کے عرصے میں سب سے بہتر ہے اور سارے ہی کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، اس لئے ہوسکتا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کا فاتح اس بار ارجنٹائن بن جائے۔

انگلینڈ

انگلینڈ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بے شک ٹیم پچھلے کچھ عرصے میں آخری مراحل میں جاکر ہارجاتی ہے اُس کے باوجود بھی ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ وہ باقی ٹیموں کو اچھا مقابلہ دے سکتی ہے اور اگر کھلاڑیوں نے اچھی کارگردگی دکھادی تو ہوسکتا ہے کہ ٹیم فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلے ۔

فرانس

فرانس 2022 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس کے پاس کے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہیں جن میں کیلین مباپے، کریم بنزیما، پال پوگبا، ہیوگو لوریس اور اورلین چومینی شامل ہیں۔

یہ چاروں ہی بہترین ٹیمیں ہیں، اس لیے یہ پیشگوئی کرنا انتہائی مشکل ہے کہ اِن میں سے کونسی 2 ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگی کیونکہ سب ہی فائنل میں جانے کیلئے برابر کی مستحق ہیں۔

فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

اگرٹیموں کی حالیہ پرفارمنس کو ذہن میں رکھا جائے تو فائنل کیلئے ان 2 ٹیموں کو پسندیدہ کہا جارہا ہے ۔

1. ارجنٹائن

2. فرانس

Related Posts