ایف آئی اے کی مردان میں چھاپہ مار کارروائی، بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی مردان میں چھاپہ مار کارروائی، بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کی مردان میں چھاپہ مار کارروائی، بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مردان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کیخلاف کارروائی کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 2 کامیاب چھاپے مارے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تخت بھائج میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اشرف خان کی دکان اشرف خان پرائز بانڈ سے 13 ہزار 250 سعودی ریال، 300 درہم، 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، 200 روپے مالیت کے 255 پرائز بانڈ، 100 روپے مالیت کے 380 پرائز بانڈ، 1500 روپے مالیت کے 50پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے۔

حکام کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران مردان میں ہی داؤد خان سے 115 عمانی ریال برآمد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین متعارف کرا دیے، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts