اسلام آباد میں پلاٹوں کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIA announce 1257 vacancies

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ساڑھے سات کروڑ سے زائد مالیت کے دو گھروں کی غیر قانونی ٹرانسفر کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ھاؤسنگ سوسائٹی سواں گارڈن کے ذمہ داروں کے خلاف باقاعدہ طورپر سرکل رجسٹرار سوسائٹیز کو ہدایت کر دی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے سرکل رجسٹرار کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ محمد یاسر کی جانب سے ایف آئی اے کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی کہ پلاٹس کے اصل مالک کی عدم موجودگی میں غیر قانونی طورپر سویلین ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی (سواں گارڈن ) کے ذمہ داروں نے سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر 13گلی نمبر 6بلاک اے اور دوسرا پلاٹ نمبر 3گلی نمبر 27بلاک ایچ کی غیر قانونی ٹرانسفر کی ہے جن کی مالیت تین کروڑ روپوں سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین پر قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے

ایف آئی اے کی انکوائری نمبر 201971میں ثابت ہوا کہ مزکورہ پلاٹوں کی ٹرانسفر غیر قانونی طریقے سے کی گئی ہے مزکورہ خط میں ایف آئی اے نے سرکل رجسٹرار کو واضح احکامات دیتے ہوئے لکھا ہے کہ زمہداروں کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ اصل مالک کی عدم موجودگی میں غیر قانونی طورپر سویلین ایمپلائز کوآپریٹیو ھاؤسنگ (سواں گارڈن) کے ذمہ داروں نے سوسائٹی کے دو پلاٹس غیر قانونی طریقے سے کیوں ٹرانسفر کیے جن کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپوں سے زائد ہے ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہو چکا ہے کہ دونوں پلاٹس اصل مالک کی عدم موجودگی میں ٹرانسفر ہوچکےہیں ایف ائی سے نے سرکل رجسٹرار کو احکامات جاری کرتے ہوئے لکھا ہے اس فعل میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوراََ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts