اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین پر قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین پر قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے
اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین پر قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:نیشنل کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی سابقہ ایوانِ صدرکی موضح بجنیال میں واقع چارسوپچاس کنال زمین پر ملحقہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی نے غیر قانونی قبضہ کرکے پلاٹس فائلوں کی شکل میں مارکیٹ میں فروخت کردئیے۔

زمین قانونی طور پرنیشنل کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی مالکیت ہے، مصدقہ ذرائع اور دستاویزات کے مطابق ملک ریاض نامی شخص جو پاکستان کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں ملازم ہے نے 2003میں افغان صدر سوسائٹی کو 1650کنال زمین فراہم کرنے کا معائدہ کیا اور 7کروڑ روپے ایڈوانس رقم وصول کی اور ایک لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے ریٹ طے پایا۔

معائدے کے مطابق سوسائٹی کو اکھٹی زمین فراہم کرنے کے بجائے ٹکڑوں میں سو سائٹی کے نام 4سو50کنال زمین ٹرانسفر کرائی گئی۔ زمین فراہمی معائدے میں ناکامی پرملک ریاض رفو چکر ہو گیا جبکہ اس سے قبل سوسائٹی کو بھی تحریری طور پر مزید زمین ٹرانسفر کروانے کا نہیں کہا گیا‘  سوسائٹی کا اڑھائی کروڑ روپے ایڈوانس بھی ڈوب گیا۔

جس پر سوسائٹی انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی، نیشنل سوسائٹی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سوسائٹی ممبران اڑھائی کروڑ روپے کی رقم سے محروم ہوئے اور معائدہ بھی مکمل ہوسکا۔ بارہ سال بعد نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر تیز رفتار ترقیاتی کاموں اور ملحقہ سوسائٹی میں زمینوں کی مانگ میں اضافہ کے بعدریٹ کئی گناہ بڑھ گے۔

اس باریک واردات میں ٹاپ سٹی انتظامیہ نے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ملک ریاض اور صدر نیشنل سوسائٹی سردار امجد کو وسیع تر مفادات دے کر سات ملا لیا جبکہ زمین کی مالیت اربوں روپے میں ہے۔کیس ملک ریاض کے حق میں ڈگری ہونے کے بعد اور چھ ماہ رقم جمع کروانے میں ناکامی پر ٹا پ سٹی کے ساتھ ایگریمنٹ کیا اورفرنٹ مین برگیڈئر سکندر خان نے 18کروڑ مالیتی چیک عدالت میں جمع کروائے۔

چیک ملک ریاض کے جمع ہو نے چاہئیں، ٹاپ سٹی انتظامیہ نے سردار امجد کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی ایگریمنٹس کا سہا را لیا۔ بارہ سال قبل کیس کرنے کے بجائے ملک ریاض نے دوہزار 15 میں کیس کیوں کیا۔فراڈ کی اس انوکھی واردات کی تکمیل کے لیے سردار امجد کو کوآپریٹو قانون کے برعکس غیر قانونی طور پر تیسری بار منتخب کیا۔

جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو چوہدری نثار نے بھی بطور محرے کا کردار ادا کرتے ہوئے سہولت کاری کے فرائض سرانجام دئیے‘ مصدقہ دستاویزات کے مطابق سوسائٹی کی بیشتر زمین پر ٹاپ سٹی قابض ہے۔اس سے قبل سوسائٹی انتظامیہ نے اپیل کر رکھی ہے۔

ناقص پیروی پر قوی امکان ہے کہ صدر سردار امجد نیشنل کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ہزاروں ممبران کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے‘ممبران سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صو رت سوسائٹی کی زمین کو اونے پونے بکنے نہیں دیں گے اور عدالتوں میں اپنے حق کہ جنگ لڑیں گے۔

Related Posts