ایف آئی اے نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے این ایچ اے اور پیپرا سے ماہرین مانگ لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KP govt instructs to continue development work on BRT project

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے این ایچ اے اور پیپرا سے ماہرین مانگ لیے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی کے پی ڈاکٹر میاں سعید کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر یہ تحقیقات شروع کی گئی ہیں، تحقیقات کی جائے گی کہ ٹھیکہ رولز کے مطابق دیا گیا یا نہیں؟ایف آئی اے کے مطابق یہ تحقیقات بھی ہوں گی کہ کیا منصوبے میں معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا؟۔

یہ بھی تحقیقات ہوں گی کہ جو معیار اور رولز طے کیے گئے تھے کیا ان کے مطابق تعمیراتی کام ہوا؟ایف آئی اے کے مطابق یہ انویسٹی گیشن بھی کی جائے گی کہ بسیں کب منگوائی گئیں؟ کیا بسوں کو پارک کرنے کے لیے صحیح انتظامات ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر، رواں مالی سال کے دوران اب تک 100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں

بی آر ٹی منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بجائے پی ڈی اے کو کیوں دیا گیا؟واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 14 نومبر کو ایف آئی اے کو 45 روز میں بی آر ٹی کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتِ عالیہ نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق 35 سوالات اٹھائے تھے۔

Related Posts