وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal-Cabinet
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیاگیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ اراکین نے بھارت سے اشیا درآمدگی کی تجویزمسترد کردی ،کابینہ اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ بھارت کی بجائے چین سے اشیا درآمد کی جائیں۔

اجلاس میں پوسٹل لائف انشورنس کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ  عالمی ادارہ خوراک کو گاڑیوں کے ممنوعہ اسپیئرپارٹس کراچی سے کابل لے جانےکی اجازت دی جائے۔

کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عامرمنظورکی تعیناتی کے قواعد وضوابط کی منظوری دی گئی،کابینہ کوجیل اصلاحات پربھی بریفنگ دی گئی وفاقی کابینہ نے جیل اصلاحات کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک 12 ارکان پر مشتمل ہو گی، کابینہ میں بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،کابینہ کوتین سالہ حج پالیسی پرقانونی مشکلات دور کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

Related Posts