وفاقی کابینہ کا اجلاس، 61 اشیاء پر ٹیکس چھوٹ، گندم پیکیج بھی منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet approves PM's package for Rabi crops

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے61 اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے قیام ،نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیویلپمنٹ کے چیئر پرسن اور ممبر کی تعیناتی ، ربینہ سعید کو بطور چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ تعیناتی ،سرکاری اداروں و کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتیوں کے طریقہ کار اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈیمک بورڈ کے چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں گندم اور چینی کی کوئی کمی نہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بروقت مسائل حل نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور شکایات سے متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابینہ نے محترمہ رینہ سعید خان کی بطور چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تعیناتی کی منظوری دی۔

کابینہ نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیویلپمنٹ کے چیئر پرسن اور ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی۔کمیشن میں صوبوں، اسلام آباد، اقلیتوں اور خواتین کی نما ئندگی شامل ہے۔ کابینہ نے ملک کے 19 اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانونی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔

یہ اختیارات کورونا (پریوینشن آف اسمگلنگ) آرڈیننس 2020کی شق نمبر 8(2)کے تحت دیے گئے ہیں۔اہم سرکاری اداروں و کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کی اصولی منطوری دی گئی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تعیناتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پرمبنی ہونا چاہیے۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 28اکتوبر2020اور 4نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مورخہ 21 اکتوبر2020 و 5نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے مورخہ 29 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق موخر کی اور اگلے کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کوویڈ وبا کے علاج میں استعمال ہونے والے61 اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈیمک بورڈ کے چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کابینہ نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ویزا پالیسی مزید سہل بنانے کے لیے وزیر خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو اس ضمن میں سفارشات مرتب کر کے کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔کابینہ نے ربیع فصل خصوصا گندم کے لیے وزیر اعظم امدادی پیکیج کی منظوری دی۔

Related Posts