کراچی میں پراپرٹی کی قیمتیں بڑھ گئیں، کس کو کتنا فائدہ کتنا نقصان ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR jacks-up immovable property rates in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار سب سے زیادہ منافع بخش سمجھا جاتا ہے، سرمایہ کار زمینیں خرید کر ان پر بڑے بڑے منصوبے بناکر لوگوں کو گھر اور ٹیکس دیکر ملک کا نظم و نسق چلانے میں اہم کردار کرتے ہیں لیکن ملک میں زمینوں کی مارکیٹ ویلیو اور حقیقی قیمتوں میں فرق کی وجہ سے مالکان اور سرمایہ کاروں کو ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑے شہروں کی غیر منقولہ گھریلو، کمرشل جائیدادوں ، فلیٹس ، اپارٹمنٹس پر ٹیکس کے نفاذ کےلیے نئے سرے سے ریٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کے نئے ٹیکس ریٹس
وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کراچی میں جائیداد کی نئی ویلیو ایشن کے مطابق 30ہزار روپے فی مربع گز اضافہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 25 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ نئی منزل کی تعمیر پر ویلیو 25فیصد تک بڑھ جائے گی۔

اسلام آبادکے سیکٹر ای سیون کے فی مربع گز ڈھائی لاکھ، ایف 6کے 2لاکھ ، ایف 7تین لاکھ پچاس ہزار ، ایف 8 کے دو لاکھ روپے ریٹس مقررکئے گئے، لاہور کے بعض علاقوں میں مارکیٹ ریٹس سے بھی 100فیصد زیادہ قیمتیں نوٹیفائی کردی گئیں۔

پشاور صدر کی رہائشی جائیداد فی مرلہ 13لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار ،کمرشل پراپرٹی 79 لاکھ 81 ہزارکردی گئی۔ ملتان میں شہر ی حدود بھی بڑھادی گئی، فیصل آباد، گجرات، ساہیوال، حافظ آباد، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت 40شہروں میں نئے ریٹس کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگیا ہے۔

کراچی میں زمینوں کی قدر میں اضافہ
شہر قائد میں پوش ایریاز اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر یارڈ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکار سے منظور شدہ کچی آبادیوں کا فی اسکوائرفٹ مکان ریٹ 5000 روپےمقرر کیا گیا ہے۔

سول لائنز، گارڈن ایسٹ، کراچی ایڈمن،جوہر بلاک 17 زائد ویلیوایشن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

ایف بی آر نے پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ملیر، ائیر فورس سوسائٹی، این او آر ای ون کو اے ون کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

پارسی کالونی، بلوچ کالونی، نیوچالی، فیرئیر روڈ، محمودآباد، شارع فیصل، شارع لیاقت، نارتھ ناظم آباد اور جوہر کے کچھ بلاکس کو ون کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔کیٹیگری ون کیلئے فی اسکوائر یارڈ ریٹ 56 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بلڈرز کا موقف
کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے والے بلڈرز کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی ری ویلیو ایشن آباد کا دیرینہ مطالبہ تھا، اس حوالے سے آباد کے سابق سینئر وائس چیئرمین محمد ایوب کاکہنا تھاکہ پراپرٹی کی ویلیو ایشن اور دو فیصد ٹرانسفر فیس میں کمی کا مطالبہ کیاتھا۔

حکومت نے کراچی میں ری ویلیو ایشن کرکے بہتر اقدام اٹھایا ہے اوردو فیصد فیس کو ایک فیصد کیا جائے۔

Related Posts