بھارت امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو قتل کرسکتا ہے، ایف بی آئی کی وارننگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو قتل کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے علیحدگی کی تحریک خالصتان کے حامیوں کو کینیڈا کی طرح امریکا میں بھی بھارت سے خطرات لاحق ہیں۔ ایف بی آئی نے جون کے دوران کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھ رہنماؤں کو خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان حکومت کا خفیہ کیمروں کے نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

امریکی سکھ ایکٹیوسٹ پریت پال سنگھ اور امریکی سکھ کاکس کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایف بی آئی نے رابطہ کرکے ہمیں آگہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ ہماری زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔

امریکی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا بھر کے سکھ رہنماؤں کو ایف بی آئی نے ایسی ہی ہدایات اور انتباہ جاری کیا تھا۔ کینیڈا اور امریکا کی سکھ تنظیمیں بھارتی سفارتی مشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کرچکی ہیں۔

سکھ فار جسٹس تنظیم برائے کینیڈا نے حکومت سے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سکھ تنظیموں کی جانب سے بھارتی سفارت خانے اور قونصل خانوں کے سامنے احتجاج کا بھی عندیہ دے دیا گیا ہے۔ 

Related Posts