فواد خان کی نئی فلم MBGکے جاری ہونے والے ٹیزر نے دھوم مچادی

فواد خان کی نئی فلم MBGکے جاری ہونے والے ٹیزر نے دھوم مچادی

اداکار سے فلم ساز بننے والے فیصل قریشی نے فلم MBG (منی بیک گارنٹی) کا ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی درج ہے۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں کیپشن ہے:(ہم پہ بھروسہ کرو!)پوسٹ کے مطابق منی بیک گارنٹی عید الفطر 2023 پر ریلیز کی جائے گی۔

مختصر ویڈیو میں فواد خان (ہم پہ بھروسہ کرو) گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں شنیرا اکرم کو بھی فریم میں دکھایا گیا ہے۔

فیصل قریشی کی ہدایت کاری پر مبنی ’منی بیک گارنٹی‘ ایک پاکستانی ایکشن فلم ہے جو بینک ڈکیتی پر مبنی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ حصوں کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:The Snow Girl، کیانیٹ فلکس کی ہسپانوی سیریز سچی کہانی پر مبنی ہے؟

فلم میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیرا اکرم، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ، و دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں