دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن4 فروری کو منایا جا رہا ہے۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث وفات پا گئے۔

پیما کے زیر اہتمام ملک بھر میں کینسر سے آگاہی کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، کینسر کا علاج کرنے والے ملک کے نامور طبی ماہرین پیما کے ویبینار میں شریک ہوں گے جو رات 9 بجے فیس بک پر براہ راست نشر ہوگا۔

مرکزی صدر پیما ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر افتخار برنی اور ڈاکٹر عبدالرشید وہاب کے مطابق بروقت تشخیص اور مکمل علاج سے کینسر سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،کینسر قابل علاج مرض ہے۔

مزید پڑھیں:کیا آپ ورزش کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

طبی ماہرین نے زور دیا کہ صحت مند غذا اور فعال طرز زندگی کے ذریعے کینسر کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts