’پینڈورا پیپرز‘سے وزیر اعظم کے موقف کو مزید تقویت ملے گی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’پینڈورا پیپرز‘سے وزیر اعظم کے موقف کو مزید تقویت ملے گی، فواد چوہدری
’پینڈورا پیپرز‘سے وزیر اعظم کے موقف کو مزید تقویت ملے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ’پینڈورا پیپرز‘ سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پینڈورا پیپرز‘ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب کہا جارہا ہے کہ ICIJ کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔

مزید پڑھیں:آف شور کمپنیوں کے مالک کی وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تردید

واضح رہے کہ تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے ’پینڈورا پیپرز‘ کے نام سے نئی تحقیق جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی اہم شخصیات کے مالیاتی راز فاش ہوں گے۔ مذکورہ تحقیق کے بعد سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Related Posts