فواد چوہدری پارٹی سے مطمئن نہیں تو استعفیٰ دیدیں، فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fayyaz ul Hassan Chohan talks to media in lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انٹرویو میں پارٹی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی پر فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر سقراط، بقراط اور ارسطو بننے کا خبط سوار ہے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نظم وضبط کی خلاف ورزیوں پر کسی سیاسی جماعت میں ٹک نہیں سکے۔

فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو میں پارٹی کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری حکومت سے مطمئن نہیں  ہیں تو استعفیٰ دیدیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کراچی کو دے نہیں سکتی تو مانگنا بھی بند کرے، جمال صدیقی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک انٹرویو میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اختلافات کا احاطہ کیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں  میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے۔

Related Posts