کراچی کی جیلوں میں قید بچوں، خواتین سمیت 524 افغان قیدی رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی جیلوں میں قید 524 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا، افغان وزارت خارجہ نے افغان شہریوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔
افغان خبر ایجنسی باختر نیوز کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل کی کوششوں کے نتیجے میں آج 54 خواتین اور 97 بچوں سمیت 524 افغان باشندوں کو کراچی کی مختلف جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے جو جلد وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی مودی سرکار بے نظیر بھٹو کے نام سے خوفزدہ ہے۔شیری رحمان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی آمدورفت، خوراک اور لباس کے تمام اخراجات افغان وزارت خارجہ کے حکم کے مطابق سفارت خانہ اور قونصل خانہ ادا کرے گا۔
یہ پیشرفت ان اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے، جن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں افغان قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جس پر افغان عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

Related Posts