اپنے متعلق مختلف قیاس آرائیوں کے بیچ افغان طالبان سربراہ کا فوجی چھاؤنی کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان طالبان کے سربراہ اور طالبان کے زیر انتظام عبوری افغان حکومت کے “امیر المومنین” ملا ھبۃ اللہ نے فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا ہے۔

افغان وزارت اطلاعات کے میڈیا گروپ کے مطابق ملا ھبت اللہ نے 215 عزم ملٹری کور کے دورے کے دوران چھاؤنی کے یونٹس اور ذیلی یونٹس کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈین پولیس کی درندگی کا شکار با حجاب مسلم خاتون پھر کیوں زیر بحث ہیں؟

واضح رہے کہ افغان طالبان سربراہ کے مقام کے دورے کی یہ اطلاع ان قیاس آرائیوں کے بیچ سامنے آئی ہے، جن میں کہا جاتا ہے کہ طالبان سربراہ ملا ھبت اللہ محض ایک فرضی کردار ہیں، جبکہ بہت سے افغان ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان سربراہ اب بھی افغآنستان سے باہر کہیں روپوش ہیں۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران طالبان سربراہ نے کور کمانڈر ملا شراف الدین تقی اور مجاہدین سے گفتگو کی اور وطن کی حفاظت میں مجاہدین کی قربانیوں اور محنت کی ستائش کی۔
رپورٹ کے مطابق ملا ھبت اللہ نے فوجی اہلکاروں کو مزید بیدار اور چست رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی خدمات کے کاموں میں ہر پہلو سے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے فوجیوں کے مسائل اور تجاویز سنیں اور لازمی ہدایات کے ساتھ تعاون کا اطمینان دلایا۔

Related Posts