پنجاب میں باپ کی سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر ملزم فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

father attempt to rape his real daughter in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پتوکی :پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں حقیقی باپ کی اپنی چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش ،بچی کے شور مچانے پر ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے بچی کی والدہ کی تحریری درخواست پر ملزم سلیم کے خلاف بجرم 376/511 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ۔

ضلع قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں شکیلہ بی بی زوجہ سلیم ولد رحمت انصاری محلہ میانوالہ کی رہائشی خاتون کے بچے اور بیٹی 14 سالہ علیشباہ گھر پر موجود تھی کہ بچی کے ملزم باپ سلیم نے باقی بچوں کو چیز لینے دوکان پر بھیج دیا اور اپنی بیٹی الیشبع کو کمرے میں لے گیا ۔

ملزم حقیقی باپ سلیم اپنی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کرنے لگا تو 14 سالہ الیشبع نے شور مچا دیا اور بچی کے رشتہ دار اور اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

14 سالہ الیشبع کی والدہ شکیلہ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں گاؤں میں کام کاج کرتی ہوں جب یہ واقع ہوا تو میں گاؤں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی ۔

میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ درندہ صفت ملزم میرے خاوند اور بچی کے باپ کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی باپ دوبارہ ایسی قبیح حرکت نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ،ڈی پی او قصور ،آئی جی پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں

Related Posts