ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسد عمر
ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسد عمر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد کر رہا ہے تاہم بعض قوتوں کی خواہش ہے کہ ہم بلیک لسٹ ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ 2 دن بعد ایک نیا رخ اختیار کرے گا،رہنما جے یو آئی اکرم درانی

اسد عمر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ہمیں بتائیں پاکستان نے کتنے لوگ گرفتار کیے اور کتنوں کو مجرم قرار دیا جبکہ اس حوالے سے قانون سازی بہتر ہوئی تو مزید مطالبات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے اور پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہے تاہم ایک بار پھر بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے۔

اس موقعے پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے پیسہ ملک سے باہر نہیں گیا تاہم گزشتہ سال سے قبل کوئی بھی شخص ایسا کرسکتا تھا۔ ہم شناختی کارڈ کی شرط سے دستبردار نہیں ہوئے، تاہم عمل درآمد روک دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 اہداف میں سے ہمیں صرف 5 میں کمزوری کا سامنا ہے جبکہ  اہداف کا تعلق منی لانڈرنگ، کرنسی اسمگلرز اور کالعدم تنظیموں کے اثاثوں سے ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مولانا شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ آگے کیا کیا جائے؟ جبکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی طرف سے ہم سے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے گزشتہ روز  کہا کہ اسلام آباد میں حکومت مخالف مارچ لے کر جانے والے مولانا فضل الرحمان کے لیے احتجاج کو جاری رکھنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔

مزید پڑھیں: رہبر کمیٹی نے ہم سے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی۔ اسد عمر کی وضاحت

Related Posts