کراچی:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو جون تک اپنی گرے واچ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔
پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان ڈاکٹر مارکس پلیئر کی زیرصدارت منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے چھٹے اجلاس کے اختتام کے بعد سامنے آیا۔ چار روزہ اجلاس کے اختتام پرایف اے ٹی ایف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کو اپنی “گرے” واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے مطلوبہ ایکشن آئٹمز کو مکمل کرنے میں “اہم پیش رفت” کا اعتراف کیا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جلد از جلد دیگرمعاملات کو بھی حل کرنے کے لیے پیش رفت جاری رکھے ۔
اس سے قبل اکتوبر 2021 میں ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے کہا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان کو جون میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار اے پی جی کی نشان دہی پر ایکشن پلان میں بڑی حد تک منی لانڈرنگ کے مسائل تھے۔
مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف پر بھارتی اثر ورسوخ