گرے لسٹ سے نام کے اخراج کا معاملہ: ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا آغاز کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرے لسٹ سے نام کے اخراج کا معاملہ: ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا آغاز کل ہوگا
گرے لسٹ سے نام کے اخراج کا معاملہ: ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا آغاز کل ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:گرے لسٹ سے نام کے اخراج کے لیے پاکستانی حکام اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل ہوگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں براہِ راست مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کے ساتھ نیکٹا حکام، وزارتِ خارجہ و داخلہ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، کسٹمز اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا۔ 

اجلاس کے دوران پاکستان کی 8 جنوری کو بھیجی گئی نظر ثانی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے خاطرخواہ پیش رفت کی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ اجلاس 21 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ اگلے ماہ پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) اجلاس میں ووٹنگ ہوگی۔

فروری میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران ووٹنگ کے ذریعے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے امریکا سے درخواست کی کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی حمایت کرے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 3 روز قبل کہا کہ امریکا ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پاکستان کی  حمایت کرے گا جبکہ یہ اجلاس فروری میں چینی دارالحکومت میں  ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کے لیے امریکا کی حمایت درکار

Related Posts