حکومت جھوٹی خبروں کے خلاف کارروائی کرے گی،وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mran-Khan
mran-Khan-

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہے کہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، میری کامیابی قوم کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ میں کرپٹ ہوں نہ کسی کو کرپشن کرنے دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت بڑا چیلنج ہے، حالات مودی کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں، بھارت اندرونی حالات سے بچنے کے لیے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے جس کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور ڈیجیٹل میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجزاور مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت بڑا چیلنج ہے کیونکہ بھارت پر انتہا پسندی غالب ہےاور حالات نریندرامودی کے ہاتھوں سے نکل رہےہیں، بھارت اندرونی حالات سے بچنے کے لیے پاکستان کے خلاف شرانگیزی کرسکتا ہے تاہم پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیارہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریںکیونکہ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکومت کی حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور ملک کی معیشت ترقی کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا،

وزیراعظم نے کہا کہ مافیا نے معیشت کو تباہ کیا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کرپشن سے بنائے گئے اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف میڈیا پر منصوبہ بندی سے مہم چلائی جاتی ہے لیکن حکومت اب جھوٹی خبروں کے خلاف کارروائی کرے گی، جعلی خبروں سے متعلق ارسلان جاوید اورشہباز گل کو ٹاسک سونپ دیاہے۔

Related Posts