فریال محمود کا مختصر لباس میں رقص، لیک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فریال محمود کا مختصر لباس میں رقص، لیک کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
فریال محمود کا مختصر لباس میں رقص، لیک کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ فریال محمود نے مختصر لباس میں رقص کیا جس کی لیک ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے مختصر لباس میں بولڈ رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر اسلام دشمنی، پاکستانی ثقافت اور اخلاقی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام لگا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فریال محمود کے کپڑوں، زندگی گزارنے کے طریقے اور فیشن اسٹائل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں لیک کی گئی ویڈیو میں فریال محمود کو سفید رنگ کے لباس میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

رقص کے دلدادہ بعض مداحوں نے فریال محمود کے ڈانس کو پسند کیا تاہم زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسلامی شریعت، مشرقی روایات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے مطابق رقص کرنے کا مشورہ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فریال محمود اخلاق باختہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ آنکھیں بند کرلو، مت دیکھو۔ آپ اپنی ویڈیوز ہر جگہ پھیلائیں گی تو نظر تو جائے گی۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ عورت کا پردہ کیا ہوتا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ باپ کو اپنی بچیوں کو کپڑے پہناتے ہوئے عمر گزر جاتی ہے اور انہیں اپنا کیرئیر بنانے کی فکر پڑ جاتی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ اسمارٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنا جسم دکھانا شروع کردیں۔

خیال رہے کہ مشہورومعروف فنکارہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر بولڈ پوسٹ کوئی نئی بات نہیں رہی بلکہ اس سے قبل بھی فریال محمود اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

مزید پڑھیں: فریال محمود نے ایک بار پھر نیم عریاں لباس میں تصویر شیئر کردی

Related Posts