لوئر دیر میں2 گروپوں کی فائرنگ،سابق وزیر کے 2بیٹوں سمیت 9افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر دیر میں2 گروپوں کی فائرنگ،سابق وزیر کے 2بیٹوں سمیت 9افراد جاں بحق
لوئر دیر میں2 گروپوں کی فائرنگ،سابق وزیر کے 2بیٹوں سمیت 9افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لوئر دیر میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں زمین کے تنازعے پر جنازے کے دوران 2 گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں موقعے پر 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد ہو گئے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب اور جماعتِ اسلامی کے ملک اعجاز کے مابین اراضی کے تنازعے پر نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ ہوئی۔ جاں بحق افراد میں سابق صوبائی وزیر کے 2بیٹے شامل ہیں۔

پولیس اور ایلیٹ فارس کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ میتوں اور زخمی افراد کو تیمر گرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 18 شہری زخمی ہوئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں کرسچن کالونی کے گھر میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسے سینئر صحافی صابر راہی کا چھوٹا بھائی بتایا گیا۔

آج سے 2 روز قبل یہ افسوسناک واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں کرسچن کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے سجاول نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

 ذرائع نے دعویٰ کیا  کہ منشیات فروشوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے سجاول کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کے گھر میں فائرنگ، سینئر صحافی کا چھوٹا بھائی جاں بحق

Related Posts