لاہور: سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تمام مسائل حکومت تبدیلی آپریشن سے پیدا ہوئے جس کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے متعلق آج (منگل کو) ہونے والے پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ عمران خان نے کمیشن قائم کرنے کی پیشکش ملکی استحکام کیلئے کی۔
حکومت نے اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کا آئیڈیا پیش کیا،فرخ حبیب
رہنما تحریکِ انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ قوم کو ملک کی خاطر آگے بڑھنا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائی جائے گی۔ تمام تر مسائل رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ ذمہ دار جنرل باجوہ تھے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے تحریکِ عدم اعتماد کا الزام سابق آرمی چیف پر عائد کیا تھا۔سابق وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حقائق تسلیم کرنا ہوں گے، ن لیگ کے کئی اراکین ہم سے رابطے میں ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ”گرینڈ ڈائیلاگ“ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ آنے والے پہلے 50 دنوں میں ملک میں جو بدترین مہنگائی آئی ہے اس پر پردہ ڈالنے کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ کا آئیڈیا پیش کیا گیا۔