رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی، اسٹار فٹبالرز آج آمنے سامنے ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سعودی دارالحکومت الریاض میں ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئینگے۔

لیونل میسی کے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا سعودی عرب کے النصراور الہلال کلب کے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم سے آمنا سامنا ہوگا۔کرسٹیانورونالڈو نے حال ہی میں النصرکلب میں شمولیت اختیارکی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان نمائشی میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سعودی عرب میں ہونے والے اس میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ، ٹکٹ کی پہلی بولی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی ، جس کے بعد متعدد تاجروں نے ٹکٹ کی قیمت کو 10 ملین ریال یعنی (ایک کروڑ ریال) تک پہنچا دیا۔

میچ کی انتظامیہ کے مطابق اس ٹکٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔

Related Posts