لاہور میں پہچان برقرار رہنے پر گلوکار فخرِ عالم کا عوام سے اظہارِ تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں پہچان برقرار رہنے پر گلوکار فخرِ عالم کا عوام سے اظہارِ تشکر
لاہور میں پہچان برقرار رہنے پر گلوکار فخرِ عالم کا عوام سے اظہارِ تشکر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مایہ ناز میزبان اور گلوکار فخرِ عالم نے لاہور میں پہچان برقرار رہنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تماشائی فخر فخر چلا رہے تھے تو میں یہ سمجھا کہ شاید فخر زمان کو آواز دی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ جب میں قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے باہر نکلا تو میں نے تماشائیوں کو فخر فخر کہتے سنا۔ میں یہ سمجھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کو پکار رہے ہیں۔

گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ بعد میں مجھے یہ اندازہ ہوا کہ فخر زمان تو 8 مارچ کی شب کھیلے جانے والے میچ کیلئے پہلے ہی نکل کر پویلین واپس جا چکے تھے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ لوگ مجھے ہی پکار رہے ہیں۔

فخرِ عالم نے عوام کو پہچان کر پکارنے اور خوشی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام مجھے پہچانتے ہیں، یہ بات میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو لے آئی۔اس موقعے پر صرف لاہور کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں۔ 

Related Posts